تمام درباروں اور مزاروں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)تمام درباروں اور مزاروں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی، وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی پشاور بم دھماکہ کے بعد تمام درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اوقاف کی ہدایت پرداتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو کا دا تا دربار کے احاطہ اور گردو جوار میں

سکیورٹی کی چیکنگ کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس برائے سکیورٹی بھی اور اوقاف افسران بھی تھے۔ ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو نے ڈ یوٹی پر مامور اہلکاروں و رضاکاروں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص ا ور جیب تراشوں کوفور ی حراست میں لیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ دربار شریف اور اطراف میں ہونے والی ہر قسم کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close