نیا پاکستان سوئچ نہیں کہ ایک دم بن جائے، تبدیلی کیوں نہیں آرہی؟ وزیراعظم عمران خان کا حیران کن انکشاف

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر گیا نیا پاکستان، نیاپاکستان سوئچ نہیں کہ ایک دم بن جائےتبدیلی ایک مسلسل جدوجہدکانام ہے، چھوٹے چھوٹے مافیا ملک میں تبدیلی نہین آنے دے رہے ، سارے جیب کترے ایک اسٹیج پر اکٹھے ہوگئے ہیں ، ملک کولوٹنےوالوں کااحتساب

ہورہاہےاس لیےوہ خوفزدہ ہے، ان لوگوں کوپتہ ہےکہ یہ وزیراعظم بلیک میل نہیں ہوگا۔لاہور کے ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب ہمیں چیزوں کوٹھیک کرناہے ، جس کے لیے ہمیں ریاست مدینہ کےاصولوں سے سیکھناہوگا، کیوں کہ دنیاکےعظیم لیڈرنےایسی ریاست کی بنیادرکھی جوسب کیلئے رول ماڈل ہے ، پہلےگورنمنٹ اسپتالوں کامعیاراچھاتھا، 70کی دہائی میں نیشنلائزیشن سےاسپتالوں اوردیگراداروں کابہت نقصان ہوا،گورنمنٹ اسکولزکامعیاربھی گرگیالوگ پرائیوٹ اسکولزپرانحصارکرنےلگے، غریب لوگوں کیلئےپرائیوٹ اسکولوں میں اپنےبچوں کوپڑھانامشکل ہے، جب سزااورجزانہ ہوتووہ معاشرے تباہ ہوجاتےہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کورونا کے خلاف اب بھی جنگ لڑرہا ہے، دوسری طرف کورونا کے کیسزبڑھ رہے ہیں ، کورونا سے متعلق آئندہ چند ماہ بہت اہم ہیں ، اس دوران کراچی،پشاوراورگوجرانوالہ میں بھی کیسزبڑھنے کا خدشہ ہے ، جب کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں بھی احتیاط کرنا ہوگی ، لاہورمیں اسموگ کی وجہ سے ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، کیوں کہ جون کے وسط میں ہسپتالوں پر دباوَ تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ جب غریب آدمی بیمارہوتاہےتواس کاپوراسرمایہ علاج پرلگ جاتاہے، غریب مریض کودیکھ کرشوکت خانم اسپتال بنانےکاخیال آیا، غریب آدمی کابھی اس طرح علاج ہوناچاہیےجس طرح امیرکاہوتاہے، لیکن مجھے بتایا گیا کہ 5 فیصد سے زیادہ کینسرکے مریضوں کامفت علاج نہیں ہوسکتا، تاہم شوکت خانم دنیاکاواحد اسپتال ہے جہاں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close