لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کورونا کے خلاف اب بھی جنگ لڑرہا ہے ، دوسری طرف کورونا کے کیسزبڑھ رہے ہیں ، کورونا سے متعلق آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں ، اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں بھی احتیاط کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم سے
خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس دوران کراچی ، پشاور اور گوجرانوالہ میں بھی کیسزبڑھنے کا خدشہ ہے ، جب کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں بھی احتیاط کرنا ہوگی ، اس دوران لاہورمیں اسموگ کی وجہ سے ہمیں کچھ زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، کیوں کہ جون کے وسط میں ہسپتالوں پر دباوَ تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہمیں چیزوں کوٹھیک کرنا ہے ، جس کے لیے ہمیں ریاست مدینہ کےاصولوں سے سیکھناہوگا ، کیوں کہ دنیا کےعظیم لیڈرنے ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جوسب کیلئے رول ماڈل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلےگورنمنٹ ہسپتالوں کامعیار اچھا تھا ، 70 کی دہائی میں نیشنلائزیشن سے ہسپتالوں اوردیگراداروں کابہت نقصان ہوا، گورنمنٹ اسکولزکامعیاربھی گرگیا جس کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ اسکولز پر انحصار کرنے لگے ، غریب لوگوں کیلئے پرائیوٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کوپڑھانامشکل ہے ، جب سزااورجزانہ ہوتووہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب غریب آدمی بیمارہوتاہےتواس کاپوراسرمایہ علاج پرلگ جاتاہے، غریب مریض کودیکھ کرشوکت خانم اسپتال بنانےکاخیال آیا، غریب آدمی کابھی اس طرح علاج ہوناچاہیےجس طرح امیرکاہوتاہے، لیکن مجھے بتایا گیا کہ 5 فیصد سے زیادہ کینسرکے مریضوں کامفت علاج نہیں ہوسکتا، تاہم شوکت خانم دنیا کا واحد اسپتال ہے جہاں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں