احتساب عدالت نے زیر التواء 5ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا،کرپشن ثابت ہونے پر مرکزی ملزم کو پانچ سال سزا ،8 کروڑ روپے جرمانہ

لاہور( این این آئی )لاہور کی احتساب عدالت نے زیر التوا 5 ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا،پنجاب رورل سپورٹ پروگرام میں کرپشن ثابت ہونے پر مرکزی ملزم نذیر احمد کو سزا سنا دی گئی ،پانچوں ریفرنسز میں 5 پانچ سال سزا اور 8 کروڑ روپے جرمانے کی سزا جبکہ مجرم کی تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا

حکم دیدیا۔ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے سنایا۔مجرم نے بطور سیکرٹری فنانس کے عہدے کا غلط استعمال کیا، مجرم کے اختیارات سے تجاوز اور خرد برد کے باعث قومی خزانے کو 8 کروڑ کا نقصان پہنچایا،مجرم نے محکمے کا ریکارڈ غائب کردیا، مجرم نے 5 سال تک جعلی چیک بناکر کیش کرواتا رہا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مجرم کیخلاف 12 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے شریک ملزمان کو عدم شواہد کی بنا ء پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کیخلاف نیب لاہور نے ستمبر 2012 میں انکوائری کا آغاز کیا،30 اپریل 2014 کو ڈی جی نیب نے انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،27 مئی 2014 کو ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت فائل کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں