کلبھوشن کے معاملے پر قوم کو گمراہ کون کر رہا ہے؟ فیٹف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا؟ یہ کس کا دیا ہوا تحفہ ہے؟ بڑا انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے رہنما کلبھوشن کے معاملے پر قوم کو گمراہ کررہے ہیں ،فیٹف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا؟ یہ نون لیگ کا دیا ہوا تحفہ ہے،کوئی بھی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی نہیں کرسکتا،ہم قوم کو کشمیر پر یکجا کرتے ہیں ، یہ بھارت کا بیانیہ بننا

شروع کر دیتے ہیں ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایازصادق سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا،ایاز صادق نے جو مؤقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ انہوںنے کہاکہ انٹیلی جنس معلومات پر پارلیمان کواعتماد میں لیاتھا،انٹیلی جنس معلومات میں ابھی نند ن کا ذکر نہیں تھا،سیاسی مقاصدکیلئے ایسی غیرذمہ دارانہ گفتگوکی جارہی ہے،ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہے ہیں جس پر حیرانی ہے،اپوزیشن آئی سی جے کا فیصلہ پڑھ لے اور پاکستان کامؤقف بھی پڑھ لیا جائے ،یہ لوگ کلبھوشن کے معاملے پر بھی گمراہ کررہے ہیں،ابھی نند ن کے معاملے پر یہ قوم کو گمراہ کررہے ہیں،فیٹف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا؟ یہ نون لیگ کا دیا ہوا تحفہ ہے،بھارت کو ایسا موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ پاکستان کو دوبارہ آئی سی جے میں لے جائے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی نہیں کرسکتا،ہم قوم کو کشمیر پر یکجا کرتے ہیں اور یہ بھارت کا بیانیہ بننا شروع کر دیتے ہیں ،یہ ایوان میں آکر معاملات میں ابہام پیدا کررہے ہیں ،اپوزیشن کے لوگ کنفیوژن میں ایسی گفتگو فرما رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ کشمیر کے ایشو پر کون متفق ہے سب جانتے ہیں یہ بلاوجہ متنازع بنارہے ہیں ،ابھی نندن کے معاملے کو بلاوجہ متنازع بنانیکی کوشش کی جارہی ہے،بدقسمتی سے انھوں نے سب چیزیوں کو سیاست کی نذر کردیاہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close