12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

کراچی (این این آئی)کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس 2:30 بجے شہید محمد مسجد کھارادر سے روانہ ہوگا، جلوس پلاسٹک مارکیٹ، لائٹ ہاوس، جامع کلاتھ سے ہوتا ہوا مسجد گلزار حبیب پہنچے گا، دوسرا جلوس

2:30 بجے میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا اور آرام باغ پر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لی مارکیٹ، کرین چورنگی، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، کیماڑی سے جناح بریج آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل روڈ فلائی اوور کے نیچے سے ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔پیپلز چورنگی سے عائشہ منزل جانے والے ٹریفک کو شارع قائدین اور صدر کوریڈور 3 کی جانب موڑا جائے گا جبکہ گرومندر سے ایم اے جناح روڈ پر آنے والے ٹریفک کو بنوریہ ٹاون سے سینٹرل جیل موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو لسبیلہ، برنس روڈ سے ایم اے جناح روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو شارع قائدین سے سوسائٹی سگنل آنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ نشتر روڈ سے براستہ رنچھوڑ لائن کھارادر جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں