عوام تیاری کر لیں،شدید سردی کا آغاز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

کراچی(پی این آئی )پاکستان بھر میں آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے، اس وقت موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے

جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسم سرما سے متعلق آؤٹ لک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا کہا ہے۔دریں اثنا گزشتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقو ں میں گرم رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد ی نے ڈیر جمائے رکھے ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close