عمران خان اپنے باپ کے بیٹے ہیں تو نواز شریف کو واپس لا کر دکھائیں ، طلال چودھری کا وزیراعظم کو چیلنج ‎

اسلام آباد(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصل کسی کے بیٹے ہیں تو لندن جاکر نوازشریف کو لاکر دکھائیں ، ایک بار نہیں بلکہ دس دفعہ جائیں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں عمران خان اور یہ پی ٹی آئی حکومت نوازشریف کو

واپس تو لاکر دکھائے ، یہ صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں ، اگر موجودہ حکومت اتنی مضبوط ہے اور ان کی خارجہ پالیسی اتنی زبردست ہے تو وزیراعظم عمران خان کشمیر کے لیے کوئی دو چار دورے ہی کرلیتے، یہ اگر اتنے بڑے لیڈر ہیں اور اتنے بڑے ان کے ہاتھ پڑتے ہیں تو کسی دن سعودی عرب تشریف لے جائیں اور ان سے بھی تعلقات کو ٹھیک کرلیں،کشمیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بیچ دیا، اس کے بعد خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے لیے انہوں نے وہ قانون سازی کردی جو دنیا میں کہیں نہیں ہوئی اس کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں ہے، وہ سعودی عرب جو 70سال سے ہمارے ساتھ کھڑا تھا وہ بھی ان کو منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ن لیگ کے قائد نوازشریف کے لیے کہتے ہیں کہ میں یہ کروں گا میں وہ کروں گا، یہ چھوٹے ذہن کی باتیں ہیں، ان سے کہیں کہ اگر یہ اصل کسی کے بیٹے ہیں تو لندن جاکر نوازشریف کو لاکر دکھائیں ، ایک بار نہیں بلکہ دس دفعہ جائیں، ان کی حیثیت ہمیں اچھی طرح معلوم ہے، دنیا میں کوئی آپ کو منہ نہیں لگاتا،وہاں جائیں تو وہ آپ کو ارشد ملک کی ویڈیو دکھائیں گے، وہ یہ بھی دکھائیں گے کہ آپ اپنے وزیراعظموں کو کیسے پھانسی کے پھندے پر لٹکادیتے ہیں، برطانیہ ایک آزاد ریاست ہے وہاں آپ جیسے کٹھ پتلی نہیں ہیں، بلکہ ادارے اپنا کام کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close