ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا ایجنڈا، وزیراعظم عمران خان آج کہاں کا دورہ کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی)ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا ایجنڈا، وزیراعظم عمران خان آج کہاں کا دورہ کریں گے؟، وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔عمران خان انصاف ڈاکٹرز فورم کے کنونشن میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم کی گورنر

چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کیے گئے ہیں۔ وہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بھی عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کریں گے۔پارٹی رہنماؤں اور صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ عمران خان پارٹی قیادت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے خصوصی ہدایت بھی جاری کریں گے۔مہنگائی کم کرنے کے اور اشیا ضرویہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close