پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع، ڈاکٹر فیصل سلطان کا باضابطہ اعلان، پابندیوں کے بارے کیا بتایا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع، ڈاکٹر فیصل سلطان کا باضابطہ اعلان، پابندیوں کے بارے کیا بتایا؟، پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں بتدریج اضافے کے بعد حکومت نے پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان خدشات کا اظہار وزیراعظم

کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام چیزیں اس وقت زیر غور ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پابندیوں کو سخت کرنا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں کیسز زیادہ ہونگے، وہاں فوکس زیادہ ہوگا۔معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی اس وبا سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروباری اوقات میں کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اضافی سختی کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہجوم والی جہگوں پر ماسک لازمی پہنا جائے کیونکہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو دوسری لہر کو بھی ختم کر دیں گے۔ انہوں نے عوام پر واضح کیا کہ جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا، وہاں پر جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کمرشل ایکٹویٹی کے اوقات کار میں بھی کمی لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں لوکل انتظامیہ این سی او سی مں مشاورت جاری ہے۔ اگلے ایک، دو دن میں گائیڈ لائنز سامنے آ جائیں گی۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 114، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 119، بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191، اسلام آباد میں 19 ہزار 181 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 17 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 336، سندھ میں 2 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 270، اسلام آباد میں 213، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 87 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close