خطے میں پاکستان کے لیے سکیورٹی خطرات کیوں بڑھنے لگے؟ دفتر خارجہ کا اعلامیہ جاری ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)خطے میں پاکستان کے لیے سکیورٹی خطرات کیوں بڑھنے لگے؟ دفتر خارجہ کا اعلامیہ جاری ہو گیا، امریکا اور انڈیا کے درمیان ہونے والی دفاعی ڈیل پر پاکستان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جدید فوجی ہارڈویئر، ٹیکنالوجی اور معلومات دینے سے خطے کے خطرات بڑھ جائیں

گے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کیساتھ جدید ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر کئی عالمی ماہر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ بھارت کے ساتھ ایسے معاہدے بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔ ایسے معاہدوں سے جنوبی ایشیا میں دفاعی توازن بھی بگڑ رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ میزائل تجربات اور نیوکلیئر فوجی ہتھیاروں میں اضافہ بھارت کے خطرناک ارادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیٹلائیٹ معلومات اور تعاون سے متعلق معاہدہ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔ بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی دینے سے خطرات بڑھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اسلحہ کی خریداری اور ایٹمی ہتھیاروں میں توسیع امن کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت کیلئے ہتھیاروں کا نیا نظام بھی امن اور استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close