ہمسایہ ملک سے بجلی خریدنے کی منظوری آج دی جائے گی، افغانستان کو کیا رعایت دی جانے والی ہے؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)ہمسایہ ملک سے بجلی خریدنے کی منظوری آج دی جائے گی، افغانستان کو کیا رعایت دی جانے والی ہے؟ جانیئے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہو گا، ایران سے بجلی کی خریداری کا معاہدہ سمیت پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے

اجلاس میں ایران سے بجلی کی خریداری کیلئے معاہدہ زیر غور آئے گا،ایران سے 104 میگا واٹ بجلی خریدنے کیلئے معاہدے کا امکان ہے،جبکہ رحمان گیس فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس فراہمی کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس میں کراچی پورٹ پر کھڑے افغان ٹرانزٹ کارگو/ کینٹینرز پر چارجز ختم کرنے سمری پیش کی جائے گی جبکہ کوسٹل ایریا کے سروے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close