لاہور(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، پی ڈی ایم کی تحریک اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہونے سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں
سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور بی این پی کے رہنماآغا حسن بلوچ بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ حکومت دو سال میں بلوچستان میں عوام کیلئے کچھ نہ کر سکی، حکومت نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا اب ان سے اتحاد کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کررہے ہیں۔کوئٹہ کے جلسے نے حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دئیے ہیں۔پی ڈی ایم کی جدوجہد اور تحریک پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں