جو حالات چل رہے ہیں ان کےمطابق موجودہ حکومت اس سال دسمبر تک ختم ہوجانی چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی پیشنگوئی

سکھر(این این آئی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو حالات چل رہے ہیں اس کے تحت یہ حکومت دسمبر تک ختم ہوجانی چاہیے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے نیب کے حوالے سے کہا کہ نیب انتقامی ادارہ ہے جو حکومت پر پردہ ڈالنے اور اپوزیشن کے خلاف

استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جزیروں پر جمعیت کا مؤقف واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ آرڈیننس 18 ویں ترمیم کے خلاف ہے، یہ جزائر صوبوں کی ملکیت ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عام آدمی بے بس ہوکر گھر میں بیٹھا ہے، ہم عوام کی ترجمانی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے ساتھ وہ لوگ آئے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عوام پس رہے ہیں، ہم اس حکومت کو سلیکٹڈ کہتے ہیں، ہم تحریک انصاف سے تو نہیں لیکن ان کے اتحادیوں سے بات چیت کرسکتے ہیں، جلسے اور احتجاج ختم نہیں ہوں گے، ہم اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک ووٹ کی امانت عوام تک نہیں پہنچاتے۔ جو حالات چل رہے ہیں اس کے تحت یہ حکومت دسمبر تک ختم ہوجانی چاہیے۔ عمران خان جب بھی باتیں کرتے ہیں تو بونگیں مارتے ہیں، وہ باہر کے ایجنٹ ہیں، اس ایجنٹ کا مقصد پاکستان کو نقصان پہچانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close