عمران خان اپنی حکومت جاتی ہوئی دیکھ کر ملک میں مارشل لا لگوانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

حیدرآباد(این این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ھے کہ عمران خان اپنی حکومت جاتی ہوئی دیکھ کر ملک میں مارشل لا لگوانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ،ہر مارشل لا سے ملک کمزورہوا ہے،دو سال میں عمران حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے معیشت معاشرت ہر شعبے میں

ریورس گیئر لگا ہوا ہے بدترین مہنگائی اور بیروزگاری قوم پر مسلط ھے بد امنی اور دھشت گردی اس لئے سر اٹھا رھی ھے کہ عمران حکومت میں وزارت داخلہ مفلوج ھے اسے صرف سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر لگا دیا گیا ھے اور آئی بی سمیت سیکورٹی ادارے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کی انجینئرنگ میں ھوئے ہیں یہ حکومت مقبوضہ کشمیر کا سودا کر چکی ہے اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے سوا اس کی کچھ کارکردگی ہیں ،عام منصفانہ شفاف انتخابات کرائے جائیں پارلیمنٹ کی بالا دستی ھی ملک کو لاحق چیلنز کا علاج ھے ، انتشار کے خاتمے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ اشد ضرورت ھے ،سینٹ ہاوس آف فیڈریشن ھے جو اس کے آغاز کے لئے پہلا قدم اٹھا سکتا ھے۔وہ قاسم آباد میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر انور سومرو کی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائنڈوں سے گفتگو کر رھے تھے، اس موقع پر نوازشریف کے ترجمان زبیر احمد، مسلم لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، کھیئل داس کوھستانی اور دیگر رھنما بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close