بڑی سرکاری یونیورسٹی اور میڈیکل کالج میں کورونا کی تصدیق ہو گئی، سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے 6 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) نے یونیورسٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور میڈیکل کالج کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے آئی ٹی اور

ہیومینیٹیز ڈیپارٹمنٹ، فضائیہ میڈیکل کالج سے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس اوپیز پرعملدرآمد لازمی ہو گا ، کورونا سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد کوفوراً قرنطینہ میں رہنیکی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close