لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آپریشن کے بعد غریب بچے کی بینائی لوٹ آئی ۔تین سال پہلے بچے کی آنکھ میں سوئی لگنے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی تھی۔ بچے کی والدہ محنت مزدوری کرکے گھر چلاتی ہے جس کیلئے بچے کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔وزیراعلی پنجاب
تک درخواست پہنچی تو انہوں نے ناصرف علاج کی ہدایات جاری کیں اور آپریشن کروایا بلکہ مالی امداد بھی کی۔اب بچہ دیکھ بھی سکتا ہے اور اپنی تعلیم بھی بلاتعطل جاری رکھ سکے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں