وہ سرکاری ملازمین جنہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور کوویڈ الائونس دینے کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوویڈ کے دوران خدمات سرانجام دینے والے محکمہ صحت کے ملازمین کو کوویڈ رسک الاؤنس کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کوویڈ کے دوران طبی خدمات سر انجام دینے والے محکمہ صحت بلوچستان کے

ملازمین کو رسک الاؤنس کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کوویڈ کے دوران خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی رسک الاؤنس دیا جائے گا۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ کوویڈ رسک الاؤنس اجرا کے نوٹیفکیشن کے بعد شیخ زید اسپتال کے ہڑتالی ملازمین کو بلا تاخیر غریب مریضوں کی خدمات پہلے سے بہتر جذبے سے شروع کردینی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close