اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر خاتم النبین نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے جس
میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات ہو گی۔وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزرا کو بھی خط سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کی تجویز دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں