الیکشن ڈے پر آرمی چیف نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی کس شخصیت کیساتھ رابطے میں تھا؟ خواجہ آصف نے آخرکار اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کی الیکشن ڈے پر آرمی چیف سے گفتگو نہیں ہوئی بلکہ انہیں واٹس ایپ پر جعلی فارم 45 بھجوائے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ کے ایک ریٹائرڈ آدمی کے علاوہ کسی سے کوئی رابطہ

نہیں ہے۔ ان کے ساتھ بھی ان کا بڑے بھائیوں کا تعلق ہے جو 1969 سے برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈے پر انہوں نے آرمی چیف کے ساتھ رابطہ نہیں کیا بلکہ واٹس ایپ پر فارم 45 بھجوائے تھے۔ اس کا جواب آیا کہ ہر چیز اوکے ہوگی لیکن یہ جواب اس وقت آیا جب تک سب معاملہ ہوچکا تھا۔ خوش قسمتی سے 6 سے 7 یونین کونسلز دیہاتی تھیں ، وہاں سے مجھے لیڈ ملی۔خواجہ آصف نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے میس میں ہونے والے ڈنر میں آرمی چیف نے کہا کہ خواجہ آصف نے مجھ سے رابطہ کیا، اسی وقت میں نے کہا کہ فارم 45 بھجوائے تھے۔ میں قسمیہ کہہ سکتا ہوں کہ گفتگو نہیں ہوئی۔ الیکشن میں اندر باہر فوج تھی تو کیا میں یہ سب چیف الیکشن کمشنر کو بھیجتا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے الیکشن ڈے پر آرمی چیف سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ انہیں جتوایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں