اپوزیشن کے جلسوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آبا(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، ان کے جلسوں کے خلاف جارحانہ موقف اپنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلا س میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر کافی بحث ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسون کے خلاف اپنی پالیسی دے دی ۔انہوں نے کہا کہ وزراءاپوزیشن کے بھارتی اور اسرائیلی ایجنڈے کے بیانیہ کی کھل کر مذمت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ان کے خلاف جارحانہ موقف اپنایا جائے۔ وزراءاپوزیشن کو عوام کے سامنے ان کے ملک دشمن بیانیے کو بے نقاب کریں۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کےخلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ شروع کررکھی ہے جنہو ں نے گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں جلسہ کے بعد پشاور اور لاہور میں بھی جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف وزراءکو جارحانہ موقف اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close