سانحہ موٹروے کے ملزم عابد ملہی کا بچنا نا ممکن ہو گیا، متاثرہ خاتون نے تصدیق کر دی

لاہور(پی این آئی) گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی، متاثرہ خاتون نے عابد ملہی کو پہچان لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کیمپ جیل میں ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ مکمل کی گئی، متاثرہ خاتون کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں کیمپ جیل پہنچایا گیا ، متاثرہ خاتون نے ملزم عابد

ملہی کو پہچان لیا ۔ملزم کی شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد اسے اب 2 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش نہ کیا جا سکا تھا ،عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دےدی تھی ۔دوران سماعت جیل حکام نے مؤقف اپنایاتھا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی اور27اکتوبر کو ہی شاخت پریڈ ہونی ہے اس لئے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئے ملزم عابد ملہی کو دو نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم عابد ملہی کی آج شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد اسے عدالت کے روبرو کردیا جائے گا۔ عابد ملہی چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہے۔ یاد رہے کہ 9 ستمبر پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ 9 ستمبر کی رات شفقت اور بالا مستری کیساتھ گجر پورہ کی جانب جا رہے تھے، تاہم بالا مستری راستے سے ہی واپس چلا گیا۔موٹروے تک پہنچنے سے قبل میں نے اور شفقت نے 3 ٹرالیوں کو لوٹنے کی وارداتیں بھی کیں۔ عابد ملہی کا بتانا ہے کہ خاتون سےگھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کو کہا۔موٹروے سے نیچے اتار کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب موٹروے پر ڈولفن پولیس آئی تو میں اور شفقت جائے وقوعہ پر ہی موجود تھے۔ ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد ملزم شفقت کیساتھ وہاں سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں ماسک پہن کر کئی روز تک مختلف شہروں کے درمیان سفر کرتا رہا۔ اب پیسے ختم ہو جانے پر بیوی سے رابطہ کیا تو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close