اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی دوسری لہر شروع ہوچکی ، کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے سخت پابندیاں عائد کریں گے، کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار میں کمی لائی جائے گی،پُرہجوم جگہوں پر
ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا، مشاورت کے ساتھ آئندہ ایک 2روز میں نئی گائیڈلائنزجاری کریں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا وباء کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ کچھ ہفتے کورونا کیسز کی تعداد2 فیصد سے کم رہی، لیکن اب کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے، کورونا کیسز کی شرح بڑھ کراڑھائی ، پونے دو فیصد ہوگئی ہے۔شرح اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔یہ چیز بھی واضح ہے بطور قوم ہمیں خود احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرنا چاہیے، لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے۔اسی لیے اب ہمیں سختی کرنا پڑے گی، پابندیوں کو بھی مزیدسخت کردیں گے۔ ہماری اپروچ یہ ہے کہ وباء کو مقامی سطحوں پر نمٹنے کی حکمت عملی بنائیں۔ پھر ایسے اضلاع جہاں پر کیسز کی تعداد زیا دہے، وہاں فوکس زیادہ ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ پابندیاں وہاں زیادہ لگائی جائیں جن علاقوں میں بیماری کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہجوم والی جگہوں ، دکانیں، بسیں، شادی ہالز، یا دیگر تقریبات ہیں، اور تنگ جگہ جہاں پر زیادہ لوگ اکٹھے ہوں اور ایس اوپیز پر عمل نہ ہورہا ہو، ماسک نہ پہنا جارہا ہو، ایسے علاقوں اور جگہوں پر جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔پابندیوں کا فوکس ڈیٹا کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پابندیوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار میں بھی کمی لائی جائے گی، این سی اوسی اور صوبائی انتظامیہ کا اجلاس ہوگا جس میں کورونا سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگئی۔ آئندہ ایک دو روز میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے گائیڈلائنز پیش کی جائیں گی۔ حکومت پابندیاں عائدنہیں کرنا چاہتی لیکن اب اس پر مزید غور کریں گے۔امید ہے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا تو دوسری لہر کو بھی واپس ختم کردیں گے۔وباء سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز کے حوالے سے پابندیاں سخت کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں