کورنا کا پھیلائو، سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران میں 300 سے زائد کیسزرپورٹ

کراچی(پی این آئی)کورنا کا پھیلائو، سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران میں 300 سے زائد کیسزرپورٹ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مزید 8860 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 نئے

کیسز سامنے آئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک کوروناوائرس کے 1607796 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 144449 کیسز ہو چکے ہیں، آج کوروناوائرس کے مزید 201 مریض صحتیاب ہوگئے اور اب تک137041 کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کوروناوائرس کے باعث مزید 5 مریض انتقال کر گئے، صوبہ بھر میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2604 ہوگئی ہے، اس وقت 4804 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 4516 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 284 مریض زیرعلاج ہیں، کوروناوائرس متاثرہ 164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 335 کوروناوائرس کیسز میں250 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع جنوبی میں 90، ضلع شرقی میں 69 اور ضلع وسطی میں 40 کیسز ہیں اور ضلع کورنگی میں 28 ، ضلع ملیر 12 اور ضلع غربی11کیسز ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہا تھا کہ اسی طرح حیدرآباد11، لاڑکانہ6 اور شکارپور5 کیسز، بدین میں اور قمبرمیں 4-4 کیسز ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جامشورو، خیرپور، سکھر، ٹھٹہ اور عمرکوٹ3-3 کیسز ہیں جبکہ گھوٹکی، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد اور سجاول2-2 کیسز ہیں۔اسی طرح دادو، کشمور، مٹیاری، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان اور تھرپارکر1-1 کیس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close