آئی جی پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے، وزارتِ داخلہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست

اسلام آباد (پی این آئی)آئی جی پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے، وزارتِ داخلہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے محکمۂ داخلہ کو درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی رسک کا سامنا

ہے۔سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارتِ داخلہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دےدی ۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے وکیل جہانگیر جدون نے سیکیورٹی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔درخواست میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی رسک کا سامنا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں اپنی اہلیہ مریم نوازکے ہمراہ سیاسی مصروفیات میں حصہ لیتا ہوں، نیب اور ایف آئی اے سمیت متعدد سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کا سامنا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close