ملک کے ذمہ داران ملک کا امن برباد کررہے ہیں، آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، مریم نواز

کراچی(پی این آئی)ملک کے ذمہ داران ملک کا امن برباد کررہے ہیں، آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، مریم نواز، مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے جس دہشت گردی کی کمر ٹوٹی

تھی اسی دہشت گردی نے آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے حالیہ بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ ملک کے ذمہ داران ملک کا امن برباد کررہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ملک کے ذمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہونے والے دل دہلا دینے والے واقعے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پشاور مدرسہ دھماکا دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close