قوم نے پہلے بھی مل کر ملک دشمنوں کو شکست دی تھی اور اب بھی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (پی این آئی)قوم نے پہلے بھی مل کر ملک دشمنوں کو شکست دی تھی اور اب بھی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، شیخ رشید، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور مدرسے میں دہشت گردی

کی کارروائی کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے پہلے بھی ملکر ملک دشمنوں کو شکست دی تھی اور اب بھی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور112 زخمی ہو گئے۔مسجد کے مرکزی ہال میں دھماکے کے وقت مولانا رحیم اللّٰہ درس دے رہے تھے، درس میں ایک ہزار سے زائد مدرسے کے طلبا ءموجود تھے جبکہ پولیس حکام کے مطابق دھماکا ایک بیگ میں موجود ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل ایک مشکوک شخص مسجد کے ہال میں داخل ہوا تھا، جس کے پاس ایک بیگ تھا جو اس نے ہال میں طلباء کے درمیان رکھ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close