بہاولپور(پی این آئی) کوئٹہ جلسہ میں ریاست مخالف تقریر کرنے پر احمد اویس نورانی کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ درخواست سمیرہ ملک نامی وکیلخاتون کی جانب سے تھانہ صدر میں جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احمد اویس نورانی ریاست مخالف تقریر کرکے غداری کا مرتکب ہوا ہے۔احمد اویس نورانی نے
اشتعال انگیز تقریر کرکے قوم کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔احمد اویس نورانی کا بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کا بیان ریاست مخالف بیانیہ ہے۔احمد اویس نورانی کا بیانیہ صوبوں میں نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ملزم نے پاکستان افغانستان بارڈر کی باڑ اکھاڑنے کا اشتعال انگیز بیانیہ دیا ہے۔ملزم کا بیانیہ اندرونی خانہ جنگی کے مترادف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں