لاہور(پی این آئی)طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، میں نے قومی خزانے کے 81ارب روپے بچائے، اس منصوبے کو 4 سال جان بوجھ کر روکا گیا، شہباز شریف، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے
کیس مجھ پر بنا دے۔لاہور کی احتساب عدالت میں میاں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔سماعت کے موقع پر عدالت میں شہباز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پشاور دھماکے کی مذمت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین میرا منصوبہ ہے، جس میں، میں نے قومی خزانے کے 81 ارب روپے بچائے، اس منصوبے کو 4 سال جان بوجھ کر روکا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں، عوامی جلوس اور عوامی ریلہ موجودہ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔صدر مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ حفیظ سینٹر کا واقعہ تاجروں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، حکومت کو فوری طور پر تاجروں کی داد رسی کرنی چاہیئے۔قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاجروں کا نقصان ملک کا نقصان ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں