تازہ ترین

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام، وزیر اعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے،جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر

زبردستی قبضہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر پیغام پر کہنا ہے کہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضے کی مذمت کرنے کے لیے منا رہے ہیں۔آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کررہے ہیں،یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے۔جب 73سال قبل بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر زبردستی قبضہ کیا، اس دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے سری نگر پہنچی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔اس تنازعہ کا حل اقوام متحدہ کے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے۔ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔ جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور اموات ، کشمیری قیادت کی نظربندیوں کے واقعات کی دنیا گواہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گنوں کا استعمال ، مکانات کو نذر آتش کررہی ہے۔بین الاقوامی برادری گواہ ہے کہ بھارت ہر حربہ آزما کر بھی کشمیری عوام کے خود ارادیت کی جدوجہد کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیوں آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور 5 اگست کے یکطرفہ اقدام نے ‘ہندوتوا’ نظریہ کو بے نقاب کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوتوا نظریے اور اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ جموں و کشمیر تنازعہ کی بین الاقوامی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔ممبر ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے،عالمی برادری ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش سے روکے اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کے پرامن حل کے لئے کام کرے۔وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں