سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر ،ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی گئی

لاہور(پی این آئی)سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر ،ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، پنجاب ایمرجنسی کونسل نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سے بڑھا کر 50 سال کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں

ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سے بڑھا کر 50 سال کرنے، دوران تربیت ریسکیورز کو تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں اس اجلاس میں 3 ہزار 235 ملازمین کو ریگولر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلی پنجاب نے بلند عمارتوں میں ہر صورت ایمرجنسی اخراج کے راستے رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ عمارتوں کی جامع انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close