بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، جو پل کا کردار ادا کرنے کا وقت تھا وہ بھی ختم ہو گیا، نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (پی این آئی)بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، جو پل کا کردار ادا کرنے کا وقت تھا وہ بھی ختم ہو گیا، نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، شیخ رشید، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بات اب ڈائیلاگ سے بڑھ گئی ہے، جو پل کا کردار ادا کرنے کا وقت تھا وہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی اور اے این پی سے کیے جا سکتے ہیں لیکن ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔شیخ رشید احمد نے لیگی رہنماؤں کی شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ملاقات کے حوالے سے جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں، وہ درست ہیں، جس پر بات نہیں کرنا چاہتا، بات یہیں ختم ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ سیاسی کہرام پیدا ہوجائے گا۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے لڑائی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ پروگرام کے دوران ایک موقع پر دونوں فریقین نے لڑائی ختم کروانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے بجائے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close