شہباز شریف کی نیب تحویل میں خفیہ ملاقاتوں کی تصدیق کر دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)وزیرریلوے شیخ رشید نے نیب کی تحویل میں شہبازشریف سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کی ہونے والی ’خفیہ‘ملاقات کی تصدیق کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں مسائل نزدیک سے ہی ختم ہوجائیں ، دور گئے تو کام خراب ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروزے کبھی بند نہیں ہوتے، عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت ہوسکتی ہے لیکن کیسز پر بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں مایوسی پھل چکی ہے، اپوزیشن کو اگر کسی سے خطرہ ہے تووہ نوازشریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باتیں صرف وہی لوگ کررہے ہیں جو نیب کے کیسز میں مطلوب ہیں۔احسن اقبال ، خواجہ آصف اور رانا تنویر کی نیب کی تحویل میں شہبازشریف کے ساتھ خفیہ ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ خبر درست ہے لیکن میں اس پر بات نہیں کرناچاہتا۔ میں ایسے مسائل نہیں پیداکرنا چاہتا، ہم بات کو یہیں ختم کرنا چاہتے ہیں، اگر دور گئی تو پھر کام خراب ہوجائے گا اور واپسی ناممکن ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close