برطانوی وزیراعظم بھی نواز شریف کو برطانیہ سے نکالنے کی طاقت نہیں رکھتے ،بڑا دعویٰ آگیا

لندن(پی این آئی)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو پاکستان نہیں بھجوایا جا سکتا ،برطانوی وزیراعظم بھی ایسا کام نہیں کر سکتے ،برطانیہ پسند نا پسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ لارڈ نذیر کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت پوری کابینہ بھی زور

لگالے تو نواز شریف کو ان کی مرضی کے خلاف پاکستان بھیجنا ممکن نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نواز شریف کو واپس لے جانے کے لیے سنجیدہ نہیں کیونکہ وطن واپسی سے نواز شریف مزید مقبول ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close