لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اہم اجلاس جس میں ریسکیو 1122سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے لیے خوشخبری ریٹائرمنٹ کی عمر45سال سے بڑھا کر50برس کرنے کی ،دوران
تربیت ریسکیورزکوقواعدو ضوابط کے تحت تنخواہ اوردیگر مراعات دینے کی اور 3235افسروں اورعملے کو قواعدوضوابط کے مطابق ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 250نئی ایمبولینسیں بھی خریدی جارہی ہیں۔ ریسکیو1122کے ادارے کو غیرروایتی انداز سے چلایا جائے گا۔ریسکیو1122کے افسروں اورعملے کی ترقی کے امورکو جلد حل کیا جائے۔ اس ضمن میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں