کورونا فنڈ میں جمع ہونے والے 4 ارب 84 کروڑ روپے میں سے ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا گیا،تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وبا کے دوران عوام کی فلاح کیلئے شروع کیے گئے کورونا فنڈ میں جمع ہونے والے 4 ارب 84 کروڑ روپے میں سے ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں کورونا فنڈ کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں

حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اندرون اور بیرون ملک سے مجموعی طور پر 4 ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔ ان میں سے بیرون ملک سے 1 ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 414 روپے اور اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات موصول ہوئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ کورونا فنڈ میں جمع ہونے والی ساری رقم وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے، اس میں سے ایک روپیہ بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان یا چاروں صوبوں میں سے کسی کو جاری نہیں ہوا۔

close