پی ڈی ایم جلسوں کی کامیابی میں حکومت کا کیا کردار نکلا؟ نامور صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل ااپوزیشن اتحاد کے کامیاب جلسوں کی وجہ حکومتی نا اہلی کو قرار دے دیا گیا ، حکومت اداروں اور اپوزیشن کے درمیان خلا کو مزید بڑھانا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے

اپوزیشن کے جلسے کامیاب ہورہے ہیں ، پاکستانی عوام مہنگائی کے ساتھ ساتھ حکومتی کاکردگی اور نااہلیوں کی وجہ سے پریشان ہیں جس کی بنا پر اپوزیشن جماعتوں کے جلسے بڑے اور کامیاب ہو رہے ہیں ، کیوں کہ اپوزیشن کو حکومت نے خود لوگوں کو اکٹھا کرنے کا موقع دیا ، حکومت کے پاس نئے الیکشن میں جانے کے لیے 2 مواقع ہوتے ہیں ، جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ وہ اپنی بہتر کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھ کر ووٹ مانگے ، جب کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اپوزیشن کو متنازعہ بنا دیا جائے تاکہ عوام ان کے پاس نہ جا سکے۔دوسری طرف وفاقی وزیر اطلات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسرائیل ، بھارت اور پی ڈی ایم ایک تکون کے تین رخ ہیں، پی ڈی ایم کا بیانیہ دشمن کی تائید کرتا ہے، نوازشریف مفرور شخص نے آج پھر فوج پر حملہ کیا ، انہوں نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں قائدین کی تقاریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف سے سب واقف ہیں، پرائی سرزمین پر ہماری فوج پر حملہ کیا، غلط باتیں کیں، مفرور شخص نے پاک فوج پر حملہ کیا، پاک فوج نے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ، اور ملک وقوم کو دہشتگردی سے نجات دلائی ، یہ باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ دشمن کی تائید کرتا ہے اور ہمارا دشمن اسرائیل ، بھارت اور پی ڈی ایم ہے ، ایک جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، کہ بلوچستان کو آزاد کرو، یہ بات دشمن کرتے ہیں ،اویس نورانی کا آزاد بلوچستان کا بیان ملک دشمن عناصرکے بیانیے کو تقویت دیتا ہے ، ہم ان چور اچکوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے،جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو سب ٹھیک اگر باہر ہوں تو پھر اداروں کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا جاتا ہے ، مریم نوازنے جو باتیں کیں، کہ لندن میں ادارے بہت سخت ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close