ملک میں دوبارہ لاک ڈائون لگانے کی تجویز پر غور کرنا شروع کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو دوبارہ سے لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور کرنا شروع کر دیا. وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں پانچ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے جامعہ کے

متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے. ڈی ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا.کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تینوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا ذرائع کے مطابق چٹھہ بختاور میں قائم نجی سکول میں دو طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ادارے کو سیل کردیا گیا. اسی طرح ایف ٹین ون میں قائم نجی سکول میں 3 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے جی سکس ٹو میں قائم نجی سکول میں دو اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ادارے کو سیل کردیا گیا.اس سے پہلے 46 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل جبکہ 17 تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے ‘خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو دوبارہ سے لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور کرنا شروع کر دیا. واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 33 لاکھ 55 ہزار 166 افراد متاثر اور 11 لاکھ 59 ہزار 202 ہلاک ہو چکے ہیں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 636 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 26 لاکھ 7 ہزار 861 ایکٹیو کیسز ہیں.امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار510 اور متاثرہ افراد کی تعداد88 لاکھ 89 ہزار 183 تک پہنچ چکی ہے. بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 79 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے.روس میں 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 50 سو سے تجاوز کر گئی ہے اسپین میں 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں فرانس میں11 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور34 ہزار761 جان کی بازی ہار چکے ہیں. ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 28 ہزار 896 اموات ہوئی ہیں کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پیرو میں 8 لاکھ 88 ہزار 715 افراد متاثر اور 34 ہزار 149ہلاک ہو چکے ہیں.دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close