اسلام آباد ( آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اوررکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ برسر اقتدار حکمران ٹولہ اپنے نفرت اور انتقام کو پاکستان کو ڈھال بنا کر نافذ کرنا چاہتا ہے ، پی ڈی ایم جلسے میں فوج کے خلاف کوئی بات نہیں ہوئی ، نوا ز شریف نے تو بار بار فوج کو سلام پیش کیا ، اگر حلف اور آئین کی
پاسداری میں آئین اور جمہوریت کا مستقبل ہے کی بات کی تو کیا برا ہے۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ برسر اقتدار حکمران ٹولہ اپنے نفرت اور انتقام کو پاکستان کو ڈھال بنا کر نافذ کرنا چاہتا ہے ۔ پی ڈی ایم جلسے میں فوج کے خلاف کوئی بات نہیں ہوئی ۔ نوا ز شریف نے تو بار بار فوج کو سلام پیش کیا ۔ اگر حلف اور آئین کی پاسداری میں آئین اور جمہوریت کا مستقبل ہے کی بات کی تو کیا برا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کے ایک ایک لفظ میں پاکستان کا محفوظ مستقبل ہے ۔ نواز شریف کی باتوں پر اگر عمل ہوگا تو پاکستان محفوظ آگے بڑھے گا ورنہ بہت دیر ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب چیئرمین کو یرغمال بنایا ہوا ہے اسے آزاد کردیں ۔ حکومت سمجھتی ہے جو وہ کر رہی ہے کسی کو نہیں پتا تو یہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انتقامی سیاست کو ختم کریں ۔ انتخابی اصلاحات اور مہنگائی پر بات کر لیتے ہیں ۔ لیکن آپ کہتے ہیں میں نہیں چھوڑوں گا نہیں چھوڑوں گا تو بات کیسے ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر بات کرنے کے لئے تیار تھی۔ اگر ان کو ملک سے محبت ہوتی تو ملک کے بنیادی مسائل حل کرتے ۔ دو سال کا وقت دیا لیکن مسائل پھربھی حل نہیں کیے گئے ۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں