اسلام آباد ( آئی این پی )جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے جنرل سیکرٹری شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں آزاد پاکستان ، اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی بات کر رہا تھا جو ہوا وہ سب زبان پھسلنے سے ہوااس کا مجھے افسوس ہے ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے
جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہ اویس نورانی نے کہا میں پی ڈی ایم کے جلسے میں آزاد پاکستان ، اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی بات کر رہا تھا جو ہوا وہ سب زبان پھسلنے سے ہوااس کا مجھے افسوس ہے ۔ جس طرح میری بات کو رخ دیا گیا وہ قابل افسوس ہے ۔ جو میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو میرے خاندانی پس منظر کا پتا ہونا چاہیے ۔ میرے والد شاہ احمد نورانی نے اس ملک کو آئین دیا ۔ آئین میں زیادہ تر شقیں میرے والد صاحب کی ہی بنائی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں دس سال سے بلوچستان کے لئے آواز اٹھا رہا ہوں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں