خاتون سیاستدان کشمالہ طارق کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، دولہا کون نکلا؟

اسلام آباد (پی این آئی) معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف خاتون سیاستدان اور محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمالہ طارق کے نکاح کی تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔

تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق نے معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق کی رخصتی کی تقریب 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ تاہم تاحال خاتون رہنما کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close