پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی ن لیگ کیساتھ رابطے میں ہیں؟ ایاز صادق کا ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی) ن لیگ کے مرکزی سینئر رہنماء اور سابق اسپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ کتنے لوگ ن لیگ سے رابطے میں ہیں، میں صرف یہ کہوں گا کہ ہماری سمت درست ہے،نوازشریف کا بیانیہ ہی شہبازشریف کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ سیاسی بحران جنم لے سکتا ہے، ہمیں تحریک چلانے پر حکومت نے مجبور کیا، شیخ رشید اپنے دھرنوں میں کہتے تھے آگ لگا دو، جلا دو، لیکن لوگ باہر نکلیں گے۔ہم نے سات آٹھ بجے فیصلہ کیا ہم نے اورنج لائن ٹرین کی افتتاح کرنا ہے۔ اس دن سینکڑوں لوگ تھے۔ حالات ان کے حق میں نہیں ہیں، ان کے ایم این ایز باتیں کرتے ہیں کہ ان کے پاس حکومت چلانے کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں اس کا میں نہیں بتا سکتا۔ اس طرح کی پیشگوئی شیخ رشید کرتے ہیں، ان اکثر پیشگوئی غلط نکلتی ہیں۔ لیکن اس کے برعکس مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کا قصہ اب ختم ہونے جا رہا ہے،لوگ عمران خان کے کنٹرول میں نہیں ،درجنوں ہمارے ساتھ رابطہ کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے تعاون کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ نہیں نکلوا یا گیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بولنا میرا حق ہے، حکومت کے کہنے پر میرا مائیک نہ کھولا جائے، سب سے پہلے اپوزیشن کی طرف سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ برداشت کررہے ہیں، اس کا بھی کم وقت ہے۔باتیں ختم ہونے والی ہیں، قصہ لپیٹا جارہا ہے۔ حکومت کا قصہ اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ہم اس کرسی سے درخواست کرتے ہیں کہ ننگا ہوکر حمایت نہ کی جائے۔ اسپیکر کے اوپر حلف لازم کردیتا ہے کہ اپوزیشن کو بولنے کا حق دیا جائے، یہاں بیٹھے ارکان کروڑوں ووٹ لے کرآئے ہیں، آپ نے جس طرح حکومت بنائی ، آپ کو تو قانون سازی کیلئے بھی سلیکٹرز کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ توخود قانون سازی خود نہیں کرسکتے۔ فیٹف قانون میں جو ہوا، سب کو پتا ہے، ہمارے تعاون کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ نہیں نکالا گیا۔ان کے لیڈر کے پلے ہی کچھ نہیں ہے۔یہ لوگ اس کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ درجنوں ہمارے ساتھ رابطہ کررہے ہیں، حکومتیں ایسی نہیں چلتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close