پولیس افسران و اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔سی پی اوراولپنڈی احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیزاورسرکل افسران کومراسلہ ارسال کردیا جس کے مطابق پولیس افسران و ملازمین کے ٹک ٹاک یا ویڈیوزبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کرنے سے

منفی تاثرابھرتا ہے، سی پی اوراولپنڈی آئندہ کوئی پولیس آفیسر اہلکار ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ، فیس بک، یا یوٹیوب پر وائرل نہیں کریگا۔سی پی اوراولپنڈی کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیووائرل ہونے پرایک پولیس آفیسرمعطل بھی ہوچکا ہے، آئندہ کسی بھی آفیسریا اہلکارکی جانب سے ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تواسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close