پٹرول پمپ کے مینیجر کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر لاکھوں روپے چھین لیئے گئے، انوکھی واردات کیسے ہو گئی؟

ظاہر پیر (آئی این پی ) پنجاب میں ڈکیتوں نے واردات کا انوکھا طریقہ اپنایا اور پٹرول پمپ منیجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ظاہر پیر میں 2موٹر سائیکل سواروں نے پٹرول پمپ منیجر کی آنکھوں میں مرچیں

ڈالیں اور 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، آنکھوں میں مرچیں جانے سے شہری کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات بائی پاس ظاہر پیر کے قریب ہوئی، 2موٹرسائیکل سواروں نے آنکھوں میں مرچیں ڈال کرواردات کی، پولیس نے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر ناکے لگا دیے۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close