گندم کے کاشتکاروں کی چاندی ہو گئی، ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں دو سو روپے اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں دو سو روپے اضافے کی منظوری دیدی ۔ پیر کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی،گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر

کر دی گئی، اس سے قبل گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر تھی، بتایاگیاکہ 2010ء سے اب تک چار بار گندم کی امدادی قیمت پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ ای سی سی کو ٹی سی پی کے زیر اہتمام گندم کی درآمد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ،جنوری 2021ء تک ٹی سی پی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرلے گا۔وزارت فوڈ سکیورٹی کی درخواست پر گندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ مئٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دی گئی ،روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا ،وزارت فوڈ کی روس سے مزید 3 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی درآمد کی تجویز کی بھی توثیق کر دی گئی ،ای سی سی نے پاور ڈویڑن کے 50 فیصد ٹیرف سبسڈی فرق کے اجراء کی بھی منظوری دیدی،پاور ڈویژن کو دیئے ئانے والے 65.8 ارب بجلی پیداکرنے والی کمپنیوں کو دیئے جائیں گے،ای سی سی نے اضافی بجلی صنعتوں کو 12.96 روپے فی یونٹ پر فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close