وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خواب ٹویٹر پر شیئر کر دیا، آپ بھی جانیئے انہوں نے کیا دیکھا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خواب ٹویٹر پر شیئر کر دیا، آپ بھی جانیئے انہوں نے کیا دیکھا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے ’’مدینۃ العلم‘‘ کا قیام میرا خواب ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں پہلے ’’مدینۃ العلم‘‘ کا قیام میرا

خواب ہے۔ وزیر اعظم نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹرپلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں میانوالی میں گرلز اسکول نہیں تھے، نہ اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تھیں، اب ہم اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اور میں نے حکم دیا ہے کہ یہاں کے اسپتال خود اخباروں میں اشتہار دیکر ڈاکٹر بھرتی کریں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی لیکن ہماری حکومت تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں