گذشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں کورونا کا فروغ، کتنے نئے کیسز؟ کتنے جان سے گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)گذشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں کورونا کا فروغ، کتنے نئے کیسز؟ کتنے جان سے گئے؟، عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 707 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ28 ہزار602 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں

کورونا سے3 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار739 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ11ہزار75 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور10 ہزار788 زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 212، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار 12ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 875، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 836، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار43، بلوچستان میں 15 ہزار 810، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close