پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 5سال پورے کئے، ہمیں بھی 5سال پورے کرنے دیں،پی ٹی آئی رہنما کی اپوزیشن سےاپیل

لاہور (پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ ملک کا بڑا مسئلہ کرپشن اور مہنگائی ہے،اپوزیشن بتائے مہنگائی اور کرپشن سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے،اپوزیشن کہتی ہے آپ کے 2سال ہوگئے اب گھر جاوَ،گورنر پنجاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 5سال پورے کئے، ہمیں بھی 5سال

پورے کرنے دیں،ہمیں خارجہ اور معاشی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنر ہاؤس میں وال آف ہیروز بنادی گئی ،جس کا پرسوں افتتاح ہوگا،افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان اور پانچوں صوبوں کے گورنرز شرکت کریں گے ۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا ہم سب کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا،دنیا کے طاقتور ترین ممالک تاحال کورونا کی زد میں ہیں،ہم کورونا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے،اس کامطلب یہ نہیں کہ کورونا پر قابو پالیاہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔چودھری محمد سرور نے کہاکہ کورونا ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کورونا وال بنائی ہے،کورونا کاوقت مشکل تھا،کروڑوں افراد کی نوکری چلی گئی ،آج بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے ،بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات نے کروڑوں روپے کے عطیات دیئے۔انہوں نے کہاکہ تمام یونیورسٹیوں میں قرآن کی تعلیم ترجمے کے ساتھ شروع کر دی گئی ہے،وطن عزیز بڑے چیلنجز کاشکار ہے،5 ہفتوں میں قرآن گارڈن اور وال بنائی گئی ہیں،حکومت کاایک پیسہ نہیں لگا سب مخیر حضرات کی مدد سے ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close