اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 668 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی832 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک
بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہوگئی۔این سی او سی کے Mمطابق فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 526 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 677، خیبرپختونخوا 39 ہزار 015 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 921، بلوچستان میں 15 ہزار 801 ، ا?زاد کشمیر 3 ہزار 788 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 تعداد ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں