اسلام آباد، کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، کن کن سیکٹروں کی مزید 10 گلیاں سیل کر دی گئیں؟

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے مزید 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرین میں اضافے ہورہا ہے، دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق

سیکٹر ایف 11 میں گلی نمبر 46 اور 23 کو جبکہ سیکٹر جی سکس 2 کی گلی نمبر 35 کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف آئی ایٹ سیکٹر کی تین گلیوں، گلی نمبر 2، 3 اور 4 کو بھی سیل کردیا گیا ہے ،آئی ٹین 2 اور جی الیون 2 کی بھی 3 گلیاں سیل کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دارلحکومت میں 2 نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کی بھی مختلف گلیاں مکمل طور پر سیل کردی گئی ہیں۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close